Hum is dunya ki sab say badtareen qoum hain
3 posters
Page 1 of 1
Hum is dunya ki sab say badtareen qoum hain
کيونکہ ہم شادیوں میں انتہائی اسراف سے کام لیتے ہیں۔ جيسا کہ ہم شادیوں میں کھانے پر یوں ٹوٹتے ہیں جیسے گزشتہ ایک ہفتے سے کچھ نہ کھایا ہو، اور جتنا کھاتے ہیں اس سے زیادہ خراب کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے میزبان کا ضرورت سے کئی گنا زیادہ خرچہ کرواتے ہوئے ہم اس سے کسی جرم کا بدلہ لے رہے ہوں۔ عام شادی میں اتنا خرچہ ہو جاتا ہے جس سے کئی غریب گھروں میں چولھا جل سکتا ہے۔ حالانکہ اسلام ہمیں کھانے پینے میں بھی اعتدال کی راہ دکھاتا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: وَّكُلُواْ وَاشْرَبُواْ وَلاَ تُسْرِفُواْ إِنَّہُ لاَ يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَO (الاعراف ، 7 : 31) اور کھاؤ اور پیو اور حد سے زیادہ خرچ نہ کرو کہ بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ کيونکہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہمارا روز کا معمول ہے۔ جيسا کہ پیدل چلنے والا پارک میں بیٹھنے والوں کی پروا نہ کرتے ہوئے گھاس پر تھوک جاتا ہے تو موٹر سائیکل سوار پیدل چلنے والوں کے انتہائی قریب سے لہراتے ہوئے گزرتا ہے، اور شیخی کے ساتھ انہیں ڈراتا ہے۔ اسی طرح کار والا اپنی دولت کے نشے میں دھت سُست رفتار گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر گرد اور کیچڑ اچھالتا چلا جاتا ہے۔ الغرض ہم میں سے ہر کوئی اپنے سے کمتر کو تنگ کرنا اور تکلیف میں مبتلا کرنا اپنا حق سمجھتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہر غریب اور کمزور شخص اپنے سے طاقتور کی طرف نقصان اٹھاتا اور اسے گالیاں دیتا نظر آتا ہے۔ حالانکہ اسلام کی دی گئی تعلیمات اس سے یکسر مختلف ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر سواری والا پیدل چلنے والوں کے لئے اور پیدل چلنے والا کھڑے ہوؤں کے لئے اور کھڑا ہوا بیٹھے ہوؤں کے لئے باعثِ سلامتی بن جائے۔
Re: Hum is dunya ki sab say badtareen qoum hain
Thats right.
Writer- Registered
- Number of posts : 103
Age : 37
Location : Earth
Registration date : 20.10.2008
Re: Hum is dunya ki sab say badtareen qoum hain
mera kiyal se is baat me koi shak nahi
don- Registered
- Number of posts : 10
Age : 37
Location : Pakistan
Registration date : 17.09.2008
Similar topics
» Yeh Kon Hain?????? (Must Read)
» Baal kab girtay hain
» JaB hAtH dUa Ko UtHtAy HaIn.
» DIL NE CHAHAT K WUAB DEKHAIN HAIN
» Kia tumharay apnay daant hain??
» Baal kab girtay hain
» JaB hAtH dUa Ko UtHtAy HaIn.
» DIL NE CHAHAT K WUAB DEKHAIN HAIN
» Kia tumharay apnay daant hain??
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum