coffee,tea,sugar
3 posters
Page 1 of 1
coffee,tea,sugar
چائے،کافی، شوگر مریضوں کو خطرہ | |||||||
ایک تازہ تحقیق کے مطابق چائے یا کافی میں شامل کیفین سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے لیکن خطرہ ان لوگوں کو زیادہ ہے جن کے جسم میں انسولین بنتی تو ہے لیکن شکر کی مقدار قابو میں نہیں رہتی۔ (اس قسم کی ذیابیطس کو ٹائپ 2 کہا جاتا ہے)۔ امریکی ماہرین کی یہ ریسرچ ذیابیطس کئیر نامی سائسنی جریدے میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق ایک دن میں چار کپ کافی کے برار کیفین کی گولیاں لینے سے خون میں شکر کی مقدار آٹھ فیصد بڑھ جاتی ہے۔ لیکن برطانوی ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں کوئی مشورہ دینے کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس رسرچ میں جن دس لوگوں نے حصہ لیا ان کی جلد کے نیچے ایک بہت چھوٹا سا گلوکوز مانیٹر لگایا گیا تھا تاکہ ان کے خون میں شکر کی مقدار کو جانچا جاسکے۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ ماہرین کیفین کے اثر پر بہتر گھنٹوں تک نظر رکھ سکیں اور اس دوران ریسرچ میں حصہ لینے والے لوگ اپنی زندگی کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہ کریں۔ اس سے پہلے ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیفین سے انسولین کا اثر کم ہوتا ہے۔ انسولن ہی وہ ہارمون ہے جو قدرتی طور پر جسم میں بنتا ہے اور شکر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اگر انسولین بننا بند ہو جائے یا بے اثر ہو جائے تو ذیابیطس کی شکایت ہوتی ہے۔ یہ ریسرچ ڈیوک یونیورسٹی میڈیکل سکول میں کی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جیمس لین کے مطابق صحت مند لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر لین اب ایک نئی ریسرچ کی تیاری کر رہے ہیں جس کے تحت اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا کیفین کا استعمال بالکل بند کرنے سے خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ BBCUrdu |
Gulzar- Super Moderators
- Number of posts : 728
Age : 40
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008
Re: coffee,tea,sugar
Gulzar bhai thanks
bahut zabardast information de he ap ne.
bahut zabardast information de he ap ne.
Baloch- Super Moderators
- Number of posts : 261
Age : 40
Location : Khairpur
Registration date : 16.11.2008
Re: coffee,tea,sugar
Good Information....also Good Work....
aamna- Registered
- Number of posts : 16
Age : 35
Location : Khairpur / Pakistan
Registration date : 16.11.2008
Re: coffee,tea,sugar
thanks for your intrest.
Gulzar- Super Moderators
- Number of posts : 728
Age : 40
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008
Re: coffee,tea,sugar
You Well come Gulzar bhai
Baloch- Super Moderators
- Number of posts : 261
Age : 40
Location : Khairpur
Registration date : 16.11.2008
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
|
|