Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

coffee ka fraib khayali se jor!

3 posters

Go down

coffee ka fraib khayali se jor! Empty coffee ka fraib khayali se jor!

Post by Gulzar Tue Jan 20, 2009 2:37 pm

کافی کا ’فریب خیالی‘ سے جوڑ



coffee ka fraib khayali se jor! Tcoffee ka fraib khayali se jor! 20090109124450coffee_bbc_203b
کافی کا ز یادہ استعمال کرنے والے اشخاص عجیب و غریب آوازیں سننا شروع کر سکتے ہیں
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کافی کے زیادہ استعمال سے بعض افراد فریب خیالی اور عجیب و غریب آوازیں سننے جیسی ذہنی کیفیتوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔


ڈرہم یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کافی کا ز یادہ استعمال کرنے والے اشخاص بھوت دیکھنے اور عجیب و غریب آوازیں سننا شروع کر سکتے ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق جو لوگ ایک دن میں کافی کے کم از کم سات کپ پیتے ہیں ان میں فریب خیالی اور عجیب آوازیں کی سننے کی شرح ان لوگوں سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے جو دن میں کافی کا صرف ایک کپ پیتے ہیں۔

ڈرہم یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں دو سو طالبعلموں کو اس تحقیق میں شامل کیا تھا۔

البتہ تحقیق کارروں کا یہ کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال ہی فریب خیالی اور عجیب و غریب آوازیں سننے کی ذہنی کیفیت کی اصل وجہ ہے۔ کافی کا کثرت استعمال فریب خیالی اور عجیب آوازیں سننے میں مبتلا لوگوں کی اس کیفیت میں شدت لے آتی ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق فریب خیال سے جڑی ذہنی کیفیتوں کو سمجھنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ڈرہم یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز نے کہا کہ ان ذہنی کیفیتوں کو سمجھنے کے لیے پہلے ہونے والی تحقیقات یہ نتیجہ اخذ کیاگیا تھا کہ بچن کے صدمے ہی فریب خیالی کی وجہ ہیں۔

تحقیق کےمطابق انسانی جسم دباؤ میں کورٹسول نامی ہارمون بہت زیادہ مقدار میں پیدا کرتا ہے۔ کافی کے کثرتِ استعمال سے بھی جسم یہی ہارمون جاری کرنے شروع کرتا ہے جس کی بنیاد پر تحقیق کارروں کا کہنا ہے کہ کورٹسول ہارمون کی زیادہ پیدوار فریب خیالی کا باعث بن سکتی ہے۔

کافی کے علاوہ چائے، چاکلیٹ اور طاقت حاصل کرنے والی گولیوں میں بھی کافین کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق کافی کا کثرت استعمال ان ذہنی کیفیتوں میں اضافہ کرتا ہے جن میں مبتلا لوگ ایسی چیزیں دیکھنے کے فریب میں مبتلا ہو جاتےہیں جو در اصل وہاں موجود نہیں ہوتیں۔ ایسے لوگ عجیب و غریب آوازیں سنتے ہیں یا انہیں مرے ہوئے لوگوں کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

تحقیق کار پروفیسر جیمز نے کہا ہے کہ ان ذہنی کیفیتوں اور کافی کے استعمال میں تعلق کو ثابت کرنے کے لیے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیفین فریب خیالی کی ایک وجہ ہے تو یہ دوسری وجوہات کی نسبت بہت کم اہم اہمیت کی حامل ہے۔

کچھ حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال کرنےوالی حاملہ خواتین میں حمل کے ضائع ہونے کا زیادہ احتمال ہوتا ہے۔

BBCUrdu
avatar
Gulzar
Super Moderators
Super Moderators

Male Number of posts : 728
Age : 40
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008

Back to top Go down

coffee ka fraib khayali se jor! Empty Re: coffee ka fraib khayali se jor!

Post by Baloch Tue Jan 20, 2009 4:07 pm

kya bat he janab aj kal chae or kafi ke peeche hi per gaye ho Gulzar bhai.
Very Nice post.
Thanks
Baloch
Baloch
Super Moderators
Super Moderators

Male Number of posts : 261
Age : 40
Location : Khairpur
Registration date : 16.11.2008

Back to top Go down

coffee ka fraib khayali se jor! Empty Re: coffee ka fraib khayali se jor!

Post by aamna Wed Jan 21, 2009 8:12 am

Good Work Gulzar.
aamna
aamna
Registered
Registered

Female Number of posts : 16
Age : 35
Location : Khairpur / Pakistan
Registration date : 16.11.2008

Back to top Go down

coffee ka fraib khayali se jor! Empty Re: coffee ka fraib khayali se jor!

Post by Sponsored content


Sponsored content


Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum