Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Gold and Silver Chicken

Go down

Gold and Silver Chicken Empty Gold and Silver Chicken

Post by Guest Wed Sep 17, 2008 10:00 am

گولڈ اینڈ سلور چکن

اشیاء:
گولڈ چکن: مرغ ایک ، درمیانہ(کھال سمیت)
کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
نمک ایک چائے کا چمچہ
سفید سرکہ تین کھانے کے چمچے
ہری پیاز ایک (دو انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں)
ادرک چار ٹکڑے(کاٹ لیں)
(ا)سویا سوس پانچ کھانے کے چمچے
سی سیم آئل تین کھانے کے چمچے
چینی ایک کھانے کا چمچہ
سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
مرغ کی یخنی ایک پیالی
ترکیب:
مرغ دھو کر اس پر نمک اور کالی مرچ خوب ملیں پھر دوبارہ ، سرکہ ڈال کر، ملیں۔ اب اس کے اندر ہری پیاز اور ادرک مل کر گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر کسی برتن میں رکھ کر بھاپ میں پکائیں۔تقریباً گھنٹا لگاے گا۔ گل جائے تو ہری پیاز اور ادرک نکال لیں۔ الف حصہ چولہے پر چڑھا کر اس میں مرغ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چاروں طرف سے ، سنہرا کر یں۔ جلنے نہ دیں۔ گولڈ چکن تیار ہے۔
سلور چکن:مرغ ایک (کھال سمیت)
نمک 1چائے کا چمچہ
ہری پیاز ایک (دو انچ ٹکڑے کاٹ لیں)
ادرک چار ٹکڑے (کاٹ لیں)
سفیدسرکہ 4/3پیالی
ترکیب:
مرغ دھو کر اس پر اچھی طرح نمک ملیں۔ ہری پیاز اور ادرک کے ٹکڑے اس کے بیچ میں رکھ کر 2/1گھنٹا پڑا رہنے دیں۔ پھر سفید سرکہ تین چار بار ملیں اور تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد دیگچی میں پانی ابا لیں اور مرغ کو بھاپ میں 2/1 گھنٹا پکائیں۔ پیاز اور ادرک نکال کر پھینک دیں۔ دونوں مرغ ایک بڑی ڈش میں رکھیں۔ آلو کے چپس، سلاد اور ٹماٹر سے سجائیں اور گرم گرم پیش کر یں۔
Anonymous
Guest
Guest


Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum