Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Twenty20 Tournament in Canada

Go down

Twenty20 Tournament in Canada Empty Twenty20 Tournament in Canada

Post by tanbukhari Sun Sep 14, 2008 7:04 pm

Twenty20 Tournament in Canada T
چیمپئینز لیگ ٹوئینٹی ٹوئینٹی آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اکتوبر میں کینیڈا میں مجوزہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ طے پا گیا ہے اور اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے والTwenty20 Tournament in Canada 20070912102905twenty_20ی سپورٹس انٹرنیشنل مارکیٹنگ نامی کمپنی کے چیئرمین نعمان نبی کے مطابق آج چار ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دس سے تیرہ اکتوبر تک ہونے والے اس چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے اور کینیڈا کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
نعمان نبی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں کینیڈا میں موجود ایشیائی باشندے بہت دلچسپ لے رہے ہیں اس لیے ایشائی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ زمبابوے نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا جیسی ٹیم کو ہرایا تھا۔
نعمان نبی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوشرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو آگے بڑھانا چاھتا تھا جو کے منتظمین کے لیے ممکن نہیں تھا اس لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شرکت سے معذرت کر لی۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
دس سے چودہ نومبر تک ابو ظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز پہلے ہی طے ہے۔
شفقت نغمی کے مطابق ابو ظہبی کی سیریز کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم مختصر دورے پر پاکستان آئے گی اور کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں سے کہیں بھی دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تجویز ہے۔
شفقت نغمی نے کہا کہ دبئی میں کرکٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز کے ایک اجلاس کے دوران ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر ڈونلڈ پیٹرز اور ڈاکٹر جولیان ہنٹ سے ان کی بات چیت ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مالی مسائل کا شکار ہے۔
شفقت نغمی نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تجویز دی کہ وہ پاکستان اپنی ٹیم بھیجیں اس سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچز مل جائیں گے اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مالی مسائل میں کچھ کمی ہو گی۔
شفقت نغمی نے کہا کہ اگرچہ ہم نے انہیں دعوت دے دی ہے لیکن ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سیریز ضرور ہو گی کیونکہ ویسٹ انڈیز کا باضابطہ مثبت جواب نہیں ملا۔
شفقت نغمی سے دریافت کیا کہ جب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو مالی مسائل ہیں تو انہوں نے کینیڈا ٹوئنٹی20 کھیلنے کے لیے ٹیم کیوں نہیں بھیجی اس پر شفقت نغمی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے حکام نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے کھلاڑی کینیڈا نہیں جانا چاہتے۔
اب جبکہ کینیڈا کے ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے شرکت نہیں کی تو اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ پاکستان کی ٹیسٹ میچز کی دعوت کو قبول کر لیں گے۔



Last edited by tanbukhari on Thu Sep 25, 2008 9:14 pm; edited 7 times in total
tanbukhari
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 35
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

Twenty20 Tournament in Canada Empty Getting problem in Urdu Reading

Post by tanbukhari Sun Sep 14, 2008 7:07 pm

Download

Urdu Fonts
tanbukhari
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 35
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum