Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

New Coach of Pakistan Cricket Team

3 posters

Go down

New Coach of Pakistan Cricket Team Empty New Coach of Pakistan Cricket Team

Post by Writer Sun Oct 26, 2008 6:03 am

New Coach of Pakistan Cricket Team 20041004152735intikhab_allam_203

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم کو دو سال کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب عالم کو پہلے مرحلے میں ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے تاہم انہوں نے تجویز دی ہے کہ انہیں طویل مدت کے لئے یہ ذمہ داری سونپی جائے۔

اعجاز بٹ نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں انتخاب عالم کو دوسال کے لئے کوچ بنائے جانے کی باضابطہ منظوری دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو جیف لاسن کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔


66 سالہ انتخاب عالم ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر تھے۔وہ متعدد مرتبہ ٹیم کے منیجر اور کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ انتخاب عالم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ڈسپلن اور فٹنس کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

انتخاب عالم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منیجرشپ اور کوچنگ ان کے لئے ہمیشہ سے چیلنج رہی ہے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈسپلن، دنیا میں پاکستانی کرکٹ کا امیج اور ٹیم میں صحیح کامبی نیشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین غیرملکی کوچز کے ناکام تجربے کے بارے میں انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ زبان کا مسئلہ ہے۔ باہر سے آنے والے کوچ کے لئے پاکستانی معاشرے میں خود کو ڈھالنا آسان نہیں۔

انتخاب عالم نے کہا کہ کوچ کا اصل کام ٹیم کو یکجا کرتے ہوئے ہر کھلاڑی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے کوچ کا کام آسان کیا ہے لیکن یہ کوچ کا کام ہے کہ وہ لیپ ٹاپ یا وڈیوز سے حریف ٹیم اور کھلاڑیوں کی خوبی اور خامی کو اپنے کھلاڑیوں کو کتنے موثر طریقے سے سمجھاتا ہے۔

انتخاب عالم نے آخری مرتبہ2000ء میں کوچ کا عہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسوقت کے ارباب اختیار کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر چھوڑا تھا اور کہا تھا کہ دوبارہ ذمہ داری دیئے جانے پر وہ ایک سے زائد بار سوچیں گے۔

اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین اعجاز بٹ ان کے ہم عصر کھلاڑی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے لئے احترام رکھتے ہیں لہذا انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔


Writer
Writer
Registered
Registered

Male Number of posts : 103
Age : 36
Location : Earth
Registration date : 20.10.2008

Back to top Go down

New Coach of Pakistan Cricket Team Empty Re: New Coach of Pakistan Cricket Team

Post by tanbukhari Sun Oct 26, 2008 6:16 am

Yeh to bohat achha hai. Yeh 1992 mai bhi Pakistan kay coach thay or Pakistan world cup jita tha.
Inshallah hum ab bhi World Cup Jitain Gay.
tanbukhari
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 35
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

New Coach of Pakistan Cricket Team Empty Re: New Coach of Pakistan Cricket Team

Post by Gulzar Thu Nov 06, 2008 6:58 am

Ab daikhtain hain pakistan kitna aage jata hai cricket k dunya main ,ab tu ek experienced coach mila hai pakistan ko.
avatar
Gulzar
Super Moderators
Super Moderators

Male Number of posts : 728
Age : 40
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008

Back to top Go down

New Coach of Pakistan Cricket Team Empty Re: New Coach of Pakistan Cricket Team

Post by Sponsored content


Sponsored content


Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum