Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Website ki Darja Bandi per ghor

2 posters

Go down

Website ki Darja Bandi per ghor Empty Website ki Darja Bandi per ghor

Post by tanbukhari Mon Dec 29, 2008 11:47 am

ویب سائٹوں کی درجہ بندی پر غور







Website ki Darja Bandi per ghor T Website ki Darja Bandi per ghor _45123355_d9748e39-0db0-4bb3-b0aa-24f5f3e2ff6e

ایک جائزے کے مطابق ہر چار ميں سے تین بچے انٹرنیٹ پر دیکھی گئی تصاویر سے متاثر ہوتے ہیں


بچوں کو مختلف ویب سائٹوں پر موجود فحش اور نقصان پہنچانے والے مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے فلموں کی طرح اب ویب سائٹوں کی بھی
درجہ بندی کی جائے گی کہ کون سی ویب سائٹ کس عمر کے لوگوں کےلیے مناسب ہے۔


یہ تجويز برطانیہ کے ثقافتی سکریٹری اینڈی برنہیم نے پیش کی ہے۔ ڈیلی ٹیلیگراف اخبار سے بات چیت میں ثقافتی سکریٹری نے بتایا ہے
کہ حکومت انٹرنیٹ کے لیے نئے رہنما اصول وضع کرنے پر غور کر رہی ہے۔


خود تین نوجوان بچوں کے والد ثقافتی سکریٹری کا کہنا تھا کہ سر قلم کیے جانے جیسی جھلکیوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جا سکتا۔



انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود مواد کی چھانٹی کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا مقصد
آزادی کے حق کو محدود کرنا نہيں ہے۔


امکان ہے کہ ثقافتی سکریٹری کے منصوبے ان لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنیں جو انٹرنیٹ پر پابندیوں کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
’یہ مہم آزادی کے خلاف نہيں ہے بلکہ کہ عوام کے مفاد میں ہے۔‘


اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کو پرتشدد اور جنسی مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے این ایس پی سی سی کی جانب سے کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں
اور انہیں فروخت کرنے والوں کو احکامات جاری کیے گئے تھے۔


اکتوبر
میں بچوں کے خیراتی ادارے کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے میں بتایا گیا تھا
کہ ہر چار ميں سے تین بچے انٹرنیٹ پر دیکھی گئی تصاویر سے متاثر ہوتے ہیں۔
اس برس جولائی میں برطانیہ میں ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی نے یو ٹیوب
کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس ویب سائٹ کو اپنے مواد کے
بارے میں مزید اقدامات کرنے چاہیے

۔
tanbukhari
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 35
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

Website ki Darja Bandi per ghor Empty Re: Website ki Darja Bandi per ghor

Post by Gulzar Wed Jan 14, 2009 9:12 am

achi news hai tan bro iss se hamari new nasal burae se bach jaye gy.
avatar
Gulzar
Super Moderators
Super Moderators

Male Number of posts : 728
Age : 41
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum