CARE YOUR SELF
3 posters
Page 1 of 1
CARE YOUR SELF
امریکی کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے موبائل کا استعمال مضر صحت ہونے کے حوالے سے ہزاروں اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے۔
پیٹسبرگ یونیورسٹی کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے رونلڈ ہربرمین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے اثرات پر تحقیق کا انتظار نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے صرف ایمرجنسی کی صورت میں موبائل استعمال کریں اور بڑے کوشش کریں کہ فون کو اپنے سر سے دور رکھیں۔
کسی بھی تحقیق نے ابھی تک دماغ کی رسولی کا تعلق موبائل فون کے استعمال سے نہیں جوڑا۔
ڈاکٹر ہربرمین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ انتباہ اس تحقیق کی بنیاد پر ہے جس کی ابھی اشاعت نہیں ہوئی۔ ’ہمیں اس حوالے سے کسی تحقیق کی اشاعت کا انتظار کیے بغیر حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ اس وقت بھی اتنی تحقیق موجود ہے جس کے بل بوتے پر موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔‘
ڈاکٹر ہربرمین کی تین ہزار اہلکاروں کو تنبیہہ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو موبائل فونن کے استعمال سے دور رکھا جائے۔
ڈاکٹر ہربرمین نے کہا ہے کہ موبائل پر بات کرتے وقت ایک ہی کان کا استعمال نہ کریں۔
چھ سالہ برطانوی تحقیق کے مطابق موبائل کے استعمال سے قلیل المدت میں دماغ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تاہم برطانوی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن اور ہیلتھ ریسرچ پروگرام کا کہنا ہے کہ کینسر ہونے کا خدشہ موجود ہے اور ان کی تحقیق اس پہلو کو دس سال بعد دیکھے گی۔
پروگرام چیئرمین پروفیسر لوری چیلس کا کہنا ہے ’اس وقت ہم کینسر ہونے کے خدشے کو خارج از امکان نہیں قرار دے سکتے۔‘
ایک اور برطانوی تحقیق نے سنہ دو ہزار پانچ میں بچوں کے فون استعمال کو کم کرنے کا کہا تھا اور آٹھ سال سے کم بچوں کو مکمل طور پر موبائل پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔
تاہم حال ہی میں کی گئی ڈینش اور فرانسیسی تحقیقات میں بھی موبائل فون کے استعمال سے کینسر ہونے کے شواہد نہیں ملے۔پیٹسبرگ یونیورسٹی کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے رونلڈ ہربرمین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے اثرات پر تحقیق کا انتظار نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے صرف ایمرجنسی کی صورت میں موبائل استعمال کریں اور بڑے کوشش کریں کہ فون کو اپنے سر سے دور رکھیں۔
کسی بھی تحقیق نے ابھی تک دماغ کی رسولی کا تعلق موبائل فون کے استعمال سے نہیں جوڑا۔
ڈاکٹر ہربرمین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ انتباہ اس تحقیق کی بنیاد پر ہے جس کی ابھی اشاعت نہیں ہوئی۔ ’ہمیں اس حوالے سے کسی تحقیق کی اشاعت کا انتظار کیے بغیر حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ اس وقت بھی اتنی تحقیق موجود ہے جس کے بل بوتے پر موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔‘
ڈاکٹر ہربرمین کی تین ہزار اہلکاروں کو تنبیہہ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو موبائل فونن کے استعمال سے دور رکھا جائے۔
ڈاکٹر ہربرمین نے کہا ہے کہ موبائل پر بات کرتے وقت ایک ہی کان کا استعمال نہ کریں۔
چھ سالہ برطانوی تحقیق کے مطابق موبائل کے استعمال سے قلیل المدت میں دماغ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تاہم برطانوی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن اور ہیلتھ ریسرچ پروگرام کا کہنا ہے کہ کینسر ہونے کا خدشہ موجود ہے اور ان کی تحقیق اس پہلو کو دس سال بعد دیکھے گی۔
پروگرام چیئرمین پروفیسر لوری چیلس کا کہنا ہے ’اس وقت ہم کینسر ہونے کے خدشے کو خارج از امکان نہیں قرار دے سکتے۔‘
ایک اور برطانوی تحقیق نے سنہ دو ہزار پانچ میں بچوں کے فون استعمال کو کم کرنے کا کہا تھا اور آٹھ سال سے کم بچوں کو مکمل طور پر موبائل پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔
Gulzar- Super Moderators
- Number of posts : 728
Age : 41
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008
Re: CARE YOUR SELF
Thanks Gulzar
Last edited by tanbukhari on Thu Oct 23, 2008 2:37 pm; edited 1 time in total
Re: CARE YOUR SELF
Shukriya Gulzar yeh waqai bohat aham sharing hai..
Writer- Registered
- Number of posts : 103
Age : 37
Location : Earth
Registration date : 20.10.2008
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum