Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Nobil Prize 2008

Go down

Nobil Prize 2008 Empty Nobil Prize 2008

Post by Guest Thu Oct 09, 2008 9:03 pm

جیلی فِش کی چمک کی وجہ کو سمجھ کر دو امریکی اور ایک جاپانی سائنسدان نے کیمسٹری کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ مارٹن چیلفی، راجر سین اور شیمومورا نے آبی حیات میں چمک کی وجہ کو سمجھنے کے لیے کے ان کےجنین کامطالعہ کیا۔
ان تینوں سائنسدانوں کی تحقیق کے نتیجے میں اب جسمانی نظام کو سمجھنے میں مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ آبی حیات میں چمک کے اصول کو استعمال کرتے ہوئے جسمانی نظام کو سمجھا جا سکتا ہے جس سے دماغ کے خلیوں کی تخلیق یا کینسر کے خلیوں کے پھلنے پھولنے کے عمل کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جیلی فِش کی کھال میں مخصوص پروٹین موجود رہتا ہے جس سے وہ نیلی اور ورائے بنفشی روشنی میں چمکتی ہے۔ اس پروٹین کو جی ایف پی کہا جاتا ہے۔ شیمومورا نے انیس سو باسٹھ میں ایک جیلی فِش سے یہ پروٹین حاصل کیا اور ان جانوروں میں چمک کی وجہ معلوم کرنا شروع کی۔ اب جی ایف پی تجربہ گاہوں میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔

سائنسدان چمک پیدا کرنے والے پروٹین کے جنین کو جانوروں اور پودوں میں تبدیلی لانے کے تجربات میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ چمک دیکھ کر ان کو اندازہ ہوجائے گا آیا جانور یا پودے میں تبدیلی پیدا ہو رہی ہے یا نہیں۔

اسی سائنس کی مدد سے ہم وہ چمکتے چوہے، خرگوش اور تتلیاں دیکھ سکتے ہیں جو تجربہ گاہوں سے چمکتے ہوئے نکلتے ہیں۔

سائنسدانوں نے چمک پیدا کرنے کے ذمہ دار مختلف پروٹین کی مدد سے دماغ کے خلیوں(نیورون) کو تقریباً نوے مختلف رنگوں میں روشن کر دیا۔ یہ تصویر جریدے ’نیچر‘ میں برینبو کے نام سے شائع کی گئی۔

Anonymous
Guest
Guest


Back to top Go down

Nobil Prize 2008 Empty Re: Nobil Prize 2008

Post by tanbukhari Fri Oct 10, 2008 8:58 am

Good one
tanbukhari
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 35
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum