Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Chinese Pulaow

Go down

Chinese Pulaow Empty Chinese Pulaow

Post by Guest Wed Sep 17, 2008 9:49 am

چینی پلاؤ

اشیاء:
چاول آدھ کلو
گھی دو چھٹانک
انڈے دو عدد
گاجریں دو عدد
مرغی چند ٹکڑے
گوبھی کا پھول ایک عدد
سبز پیاز معہ ہری ڈنڈی چار عدد
گوبھی کے پھول کے چند ٹکڑے نچلے حصے کے
ترکیب:
چاول صاف کر کے پانی میں بھگو دیں۔ مرغی کے ٹکڑے ابال لیں، گاجر، گوبھی کا پھول اور نچلے حصے کے چند ٹکڑے بھی ابال لیں۔ دیگچی میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں پیاز ڈنڈی سمیت کاٹ کر ڈال دیں۔ ابلی ہوئی سبز یاں، مرغی کے ٹکڑے، نمک اور مرچ بھی کاٹ کر ڈالیں۔ دو ایک بار چمچہ چلانے کے بعد انڈے توڑ کر ڈال دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو ایک دومرتبہ کفگیر چلائیں تاکہ تمام چاول یکساں پک سکیں ۔یہ نہ ہو کہ کہیں کچے رہ جائیں اور کہیں نیچے لگ جائیں۔ چاول دو کنی پر ابال کر نچوڑ لیں۔ اور پھر سبزیوں اور مرغی کے ٹکڑوں میں ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے دم پر لگا دیں۔ یہ چینی پلاؤ نہایت لذیذ ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بے حد صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ اس پلاؤ کی ایک خوبی یہ ہے کہ اسے پکانا بھی کوئی زیادہ مشکل نہیں حالانکہ دیگر چینی کھانے پکانے بہت مشکل کام ہوتا ہے
۔
Anonymous
Guest
Guest


Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum