Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Mango Jam

Go down

Mango Jam Empty Mango Jam

Post by Guest Wed Sep 17, 2008 9:38 am

آم کا جام

دوسرے درجہ کے کچے تیار شدہ آم جام کی تیاری کے لیے منتخب کریں اور ان کو دھو کر چھیل لیں۔ صاف چاقو کی مدد سے آم کے گودے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں تاکہ وہ گرم کرنے میں آسانی سے گل جائیں کٹے ہوئے پھل اور گٹھیوں کو چار فیصد نمک کے محلول میں ڈالتی جائیں تاکہ ان کی رنگت تبدیل نہ ہونے پائے۔ جب تمام پھل تیار ہو جائے تو اسے قلعی شدہ ایلونیم کی دیگچی میں منتقل کر کے اتنا پانی ڈالیں کہ تمام ٹکڑے پانی میں اچھی طرح ڈوب جائیں پھر آگ پر رکھ کر اتنا ابالیں کہ ٹکڑے نرم ہو جائیں۔ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں اور ململ کے کپڑے میں ڈال کر دبا دبا کر گودا حاصل کر لیں۔
گودے میں برابر وزن کھانڈ ملا کر اتنا پکائیں کہ اس کا درجہ حرارت ۲۲۰ فارن ہائیٹ ہو جائے پھر آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں۔ جب درجہ حرارت ۱۸۵ فارن ہیٹ رہ جائے تو اسے جراثیم سے پاک خشک شدہ شیشے کے جاروں میں بھر لیں۔ جب جار اچھی طرح ٹھنڈے ہو جائیں تو ان پر پگھلی ہوئی موم ڈال کر ڈھکنے لگا دیں۔
Anonymous
Guest
Guest


Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum