Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Murgh Kay Tikay

Go down

Murgh Kay Tikay Empty Murgh Kay Tikay

Post by Guest Tue Sep 16, 2008 10:26 am

مر غ کے تکے




اشیاء:
مرغ تین پاؤ(تکوں کے لئے چھوٹا مرغ بہتر ہے)
گھی آدھ پاؤ
ادرک آدھ چھٹانک
لیموں دو عدد
نمک و سرخ مرچ حسب پسند
سوکھا دھنیا ایک ٹی اسپون
لہسن ایک پوتھی
سیاہ زیرہ ایک ٹی اسپون
لونگ 8عدد
بڑی الائچی دو عدد
کچیری آدھ ٹی اسپون
سیاہ مرچ 8عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
ترکیب:
مرغ کو اچھی طرح دھو کر ٹکڑے کر لیں اور ان کو کانٹے سے اچھی طرح گود لیں۔ لیموں کے علاوہ تمام مصالحوں کو پیس کر اسے اچھی طرح مرغ کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ تقریباًپانچ گھنٹے تک اسے یونہی پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد ایک انگیٹھی میں کوئلے سلگائیں۔ کوئلوں کا گیس نکل جانا ضروری ہے۔ پھر مرغ کے ٹکڑوں کو کباب والی سیخ میں پر ولیں اور ہلکی آنچ پر اسے سینکیں ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد سیخ کا رخ بدلتے رہیں اور چمچے سے مرغ کے ٹکڑوں پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈالتی جائیں۔ مرغ کے ٹکڑے جب سرخ ہو جائیں تو اتار لیں لیموں کا رس چھڑک کر تناول کر یں۔نہایت لذیذ اور خستہ تکے تیار ہوں گے
Anonymous
Guest
Guest


Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum