Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Laboratory main khoooon tayar karnay main kamyabi.

Go down

Laboratory main khoooon tayar karnay main kamyabi. Empty Laboratory main khoooon tayar karnay main kamyabi.

Post by Gulzar Tue Sep 16, 2008 6:41 am

لیبارٹری میں خون تیار کرنے میں کامیابی




Laboratory main khoooon tayar karnay main kamyabi. Blood-dropجدید طبی تحقیق رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے لیبارٹری میں خون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بہ خون مریضوں کو لگا کر ان کی جان بچائی جا سکے گی۔ یہ رپورٹ معروف میڈیکل کے عالمی جریدے''جرنل بلڈ''میں شائع کی گئی ہے۔ جس کو ''یونیورسٹی آف مینیسوٹاسٹیم سیلز انسٹی ٹیوٹ'' کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کیوف مین نے مرتب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹری میں تیار ہونے والے خون کو بڑی مقدار میں تیار کیا جاسکے گا، لیکن ماہرین نے اس خون کو مریضوں کو لگانے سے قبل متعدد تحقیق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے معیار میں تیزی لائی جا سکے اور حقیقی معنوں میں خون کے متبادل کا معیار حاصل ہو سکے۔ ماہرین نے بتایا کہ لیبارٹری میں تیار کیا جانے والا خون ''سٹیم سیل''کی چار مرحلوں کی تکنیک کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔ اور اس خون میں سرخ خلیئے نارمل خون کی طرح آکسیجن حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ یہ خون کسی بھی ہسپتال میں تیار کیا جاسکے گا اور اس میں خون کے تمام گروپ شامل ہونگے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ لیبارٹری میں تیار ہونے والے خون سے ہیپا ٹائٹس سی او ایڈز کے وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے گا۔

avatar
Gulzar
Super Moderators
Super Moderators

Male Number of posts : 728
Age : 41
Location : Pakistan
Registration date : 11.09.2008

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum