Urdu Forum- Pakistan
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Pak-Sri Lanka Series

2 posters

Go down

Pak-Sri Lanka Series Empty Pak-Sri Lanka Series

Post by tanbukhari Sun Jan 18, 2009 9:08 am





Pak-Sri Lanka Series T Pak-Sri Lanka Series 20041004152735intikhab_allam_203




















































پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کی فاتح ٹیم ہے: انتخاب عالم


















































پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سپنرز کا مقابلہ کرنا اگرچہ پاکستان کی ٹیم کے لیے ایک چیلنج
ہے تاہم ان کے مقابلے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔


انتخاب عالم نے یہ بات آج کراچی میں سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کی ٹیم کے تین روزہ کیمپ کے پہلے روز
پریکٹس کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔


پاکستان کی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ایشیاء کی فاتح ٹیم ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں
میں ہوتا ہے۔



ان
کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کی بیٹنگ کافی مضبوط ہے اور فاسٹ بالنگ کا
شعبہ بھی اچھا ہے لیکن ان کا اصل ہتھیار ان کی سپن بالنگ ہے۔ ان کا کہنا
تھا کہ مرلی دھرن کے ساتھ مینڈس بھی زبردست سپن بالر ہیں ان دونوں کی
گزشتہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے۔




انتخاب عالم نے مزید کہا کہ ان دونوں سپن بالرز کا مقابلہ کرنا ہمارے لیے چیلنج ہے
لیکن ہم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔


انتخاب
عالم کے بقول پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے اس لیے
تمام کھلاڑیوں کی فٹ نس کافی اچھی ہے اور آج کیمپ میں جو فزیکل ٹرینگ
کروائی گئی اس سے اندازہ ہوا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور پاکستان کی ٹیم
بھی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھے گی اور سری لنکا کو شکست دے گی۔

انتخاب عالم کے مطابق آج کیمپ کے پہلے روز پندرہ میں سے چودہ کھلاڑیوں نے پریکٹس ک
ی، صرف فاسٹ بالر سہیل تنویر موجود نہیں تھے
وہ کل کیمپ میں آئیں گے۔ سہیل تنویر آسٹریلیا سے جمعے کو آئے تھے اس لیے انہیں ایک دن کا آرام دیا گیا ہے۔


فاسٹ بالر شعیب اختر کی فٹ نس کی بابت انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج کیمپ میں فزیکل ٹرینگ بھی کی
، بالنگ بھی کروائی
اور بیٹنگ بھی کی اور وہ کافی بہتر نظر آئے۔


انتخاب
عالم سے دریافت کیا کہ کیا شعیب اختر اتنے فٹ نظر آئے کہ وہ اس تین میچز
کی سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے
، اس ضمن میں انتخاب عالم کا کہنا
تھا کہ ابھی پہلے میچ میں تین دن باقی ہیں انہیں مزید دیکھا جائے گا
اور
پھر ہی ٹیم مینجمنٹ انہیں گیارہ کھلاڑیوں میں رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

tanbukhari
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 35
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

Pak-Sri Lanka Series Empty Re: Pak-Sri Lanka Series

Post by Baloch Sun Jan 18, 2009 1:07 pm

Thanks tan bro
Baloch
Baloch
Super Moderators
Super Moderators

Male Number of posts : 261
Age : 40
Location : Khairpur
Registration date : 16.11.2008

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum