Tenth Anniversary of Google By BBC URDU

Go down

Tenth Anniversary of Google By BBC URDU

Post by tanbukhari on Thu Sep 11, 2008 5:04 am

گوگل دس سال کا ہوگیا



گوگل
گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے
انٹرنیٹ کی دنیا کا سرکردہ سرچ انجن گوگل اتوار کو اپنی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ .
گوگل نامی سرچ انجن کا خیال کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم لیری پیج کے ذہن میں سنہ 1996 میں آیا تھا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنچانے میں انہیں ساتھی طالبعلم سرجی برن کی مدد حاصل رہی۔
مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے ٹھیک دس برس قبل سات ستمبر 1998 کوگوگل انکارپوریٹڈ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک علاقے میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔
دس برس گزر جانے کے بعد آج گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً انیس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔
سنہ 2001 کے بعد سے گوگل نے متعدد کمپنیوں کو خرید کر مرکزی کمپنی میں ضم کیا ہے۔ 2004 میں گوگل نے کی ہول نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ گوگل ارتھ کے نام سے جانتے ہیں۔ دو برس بعد گوگل نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔
گوگل کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں انٹرنیٹ صارفین بلاگنگ، ای میل، خریداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تاہم جہاں گوگل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے وہیں اس کے ناقدین اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بات باعثِ فکر ہے کہ یہ کمپنی اپنے پاس موجود لوگوں کی ذاتی معلومات کو کس کس طرح استعمال کر سکتی ہے
avatar
tanbukhari
Co-Admin
Co-Admin

Male Number of posts : 834
Age : 29
Location : Lahore
Registration date : 09.09.2008

View user profile http://urdu-pak.co.cc

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum